18 مئی ، 2025
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کا J-10 لڑاکا طیارہ امریکا کے F-16 طیاروں کی برآمدات کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں چینی ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغرب کی توقعات سے کہیں زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے PL-15 ائیر ٹو ائیر میزائل سے لیس J-10 جنگی طیارہ بھارت کی ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب رہا۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اب چین کی کوشش ہے کہ وہ J-10 کو امریکی ساختہ طیارہ 16-F کا حقیقی حریف بنائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چینی کمپنیاں امریکی F-16 کی فروخت میں خلل ڈالنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔