Time 18 مئی ، 2025
دنیا

پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال

پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال
فائل فوٹو۔

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟ وزیر خارجہ جےشنکر نے کُھلے عام اس بات کو تسلیم کیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟

واضح رہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں حملوں سے پہلے پاکستان کو بتا دیا تھا۔


مزید خبریں :