Time 18 مئی ، 2025
کھیل

پی سی بی کا پی ایس ایل کے 3 دن افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان

پی سی بی کا پی ایس ایل کے 3 دن  افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان
فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے 3 دن آرمی، نیوی اور ائیرفورس کے نام کردیے گئے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے والے پی ایس ایل 10 کا پہلا دن پاکستان آرمی، پاکستان دوسرا دن نیوی اور  تیسرا دن پاکستان ائیرفورس کے نام کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 27 ویں میچ کے دوران شہدا کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اسٹیڈیم میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف بھی موجود تھے۔


مزید خبریں :