Time 18 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا
پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کررہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار/ فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔

ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ  وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کر رہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہوئی گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا، ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔


مزید خبریں :