18 مئی ، 2025
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں دھماکوں کی ویڈیوز پاکستان پر حملے کے طور پر چلائیں۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پراپیگنڈےکا ہتھیار بنا رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے نے بھارتی جمہوری دعوؤں کو مشکوک بنادیا۔
امریکی اخبار میں کہا گیا کہ ان تمام خبروں کا نہ کوئی ثبوت موجود تھا نہ کوئی آزاد تصدیق، بھارتی میڈیا نے ان دعوؤں کو ایسے پیش کیا جیسے یہ حتمی حقائق ہوں۔
بھارتی صحافی راج دیپ نےاعتراف کیا کہ پاکستانی طیارے مارگرائے جانے کی خبر غلطی تھی، بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔
بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر 8 ہزار سے زائداکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیا گیا،بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔