Time 18 مئی ، 2025
پاکستان

ظفر وال: کسانوں نے سیلابی پانی میں آنے والا 10 فٹ لمبا انڈین کوبرا مار ڈالا

پنجاب کے علاقے ظفر وال میں کسانوں نے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والا انڈین کوبرا پکڑ کر مار ڈالا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کسانوں نے بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والا 10 فٹ لمبا اور 7 کلو گرام وزنی کوبرا پکڑ کر مار ڈالا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کسان نے سانپ کو ٹریکٹر کی مدد سے بل سے نکال کر مارا، کھیتوں میں سانپ کے باعث خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

مزید خبریں :