Time 18 مئی ، 2025
دنیا

غزہ: صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 125 فلسطینی شہید

غزہ: صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 125 فلسطینی شہید
 شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال بھی غیر فعال ہوچکے ہیں / رائٹرز فوٹو 

غزہ پر صبح سے جاری اسرائیلی حملوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 125 ہوگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ غزہ پرحالیہ اسرائیلی حملوں میں مزید 3 صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں7 اکتوبر2023 سے اسرائیلی جارحیت میں 230 سے زائد صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ اسرائیلی افواج کے محاصرے سے شمالی غزہ کا انڈونیشین اسپتال غیرفعال ہوچکا ہے۔

وزارت کے مطابق اب شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال غیر فعال ہوچکےہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی صورت حال کو ناقابل بیان، ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا تھا۔

انتونیو گوٹریس نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے محاصرے اور فاقہ کشی کی پالیسی بین الاقوامی قانون کا مذاق اڑاتی ہے، امداد کی ناکا بندی فوری ختم کی جائے۔

ادھر عراق میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا جہاں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی مہم اور منظم حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں :