18 مئی ، 2025
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی کُل آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر تھیں۔
شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق فری لانسرز کی ایکسپورٹس اور ترسیلات کو ملا کر آئی ٹی برآمدات 3.5 ارب ڈالر تک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس میں ٹریڈ سرپلس 2.7 ارب ڈالر رہا ہے جو تقریباً 50 فیصد بنتا ہے، یہ ٹریڈ سرپلس سروسز سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے۔