Time 18 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

 بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے آگاہ کیا تھا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ سب کسے بتایا؟

ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہا کہ  پہلگام واقعے کے بعد کچھ ملکوں نے پاکستان سےکہا کہ اب بھارت پنچ لگائےگا، تو ہم  نے جواب میں ان ملکوں سےکہا کہ بھارت نے پنچ لگایا تو پاکستان اس کا جواب دےگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیار تھا، حرکت میں تب آیا جب نور خان ائیربیس کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے ایک بار پھر کہا کہ سیز فائر کے لیے پہلا فون 10 مئی کو امریکی وزیر خارجہ کا آیا، جنہوں نے بتایا کہ بھارت سیز فائر پر تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت آج تک پہلگام واقعےکا ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے ایف 16 اُڑایا ہی نہیں اور بھارت نے ایف 16 مار گرانےکا دعویٰ کردیا۔

مزید خبریں :