19 مئی ، 2025
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
حکام کے مطابق وزیر اعظم پاکستان پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں۔