Time 19 مئی ، 2025
پاکستان

کرتارپور راہداری 9 روز سے بھارت کی جانب سے بند، دربار انتظامیہ کا مودی سے راہداری کھولنے کا مطالبہ

کرتارپور راہداری 9 روز سے بھارت کی جانب سے بند، دربار انتظامیہ کا مودی سے راہداری کھولنے کا مطالبہ
پاکستان اپنے سکھ بھائیوں کا منتظر ہے، نریندر مودی سے اپیل ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے دیا جائے, ہیڈ گرنتھی گوردوارہ دربار صاحب۔ فوٹو فائل 

شکر گڑھ: گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 9 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔

ہیڈ گرنتھی گوردوارہ دربار صاحب سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سکھ بھائیوں کا منتظر ہے، نریندر مودی سے اپیل ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے دیا جائے۔

سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت سیاست کو مذہب سے دور رکھے، عالمی جنگ عظیم میں بھی مذہبی مقامات کی یاترا بند نہیں کی گئی تھی۔

مقامی یاتریوں کا بھی کہنا ہے کہ بھارت راہداری کھولے اور یاتریوں کو دربار کے درشن کرنے دے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو 10 مئی کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے اور کئی ائیر فیلڈز تباہ کردی تھیں۔

مزید خبریں :