Time 19 مئی ، 2025
دنیا

ٹرمپ کے سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس پر الزامات، تحقیقات کا اعلان

ٹرمپ کے سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس پر الزامات، تحقیقات کا اعلان
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی نائب صدر  اور صدارتی انتخابات میں اپنی مدمقابل کملا ہیرس پر الزام لگاتے ہوئے  تحقیقات کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ کملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں مشہور شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پیسے دیے۔

انہوں نے لکھا کہ کسی امیدوار کو حمایت خریدنے کی اجازت نہیں، لیکن کملا ہیرس نے یہ کام تفریح کے نام پر کیا۔

ٹرمپ نے امریکی گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ کملا ہیرس نے بروس کو کتنے پیسے دیے اور انہوں نے کیوں قبول کیے؟

خیال رہے کہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں بیونسے، اوپرا ونفرے اور بروس اسپرنگسٹین جیسے ستاروں کی حمایت حاصل  تھی۔

مزید خبریں :