انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں اداکاری کیلئے احسن خان نے کتنے کروڑ معاوضہ لیا ؟ اداکار کا انکشاف

ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں اداکاری  کیلئے احسن خان نے کتنے کروڑ  معاوضہ لیا ؟ اداکار کا انکشاف
سیونتھ اسکائی، عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل ڈائن نے اپنی ابتدائی اقساط سے ہی ناظرین کے دل جیت لیے/فوٹوسوشل میڈیا 

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں  نے جیو کے ڈرامے ’ڈائن‘ میں اداکاری کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

سیونتھ اسکائی، عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل ڈائن نے اپنی ابتدائی اقساط سے ہی  ناظرین کے دل جیت لیے ہیں جب کہ  ڈرامے میں نامور اداکار احسن خان اور مہوش حیات کی جوڑی نے دھوم مچا رکھی ہے۔

ڈرامے کی غیر معمولی مقبولیت پر اداکار احسن خان بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے مہوش حیات کے ساتھ ماضی میں بھی کئی ڈراموں میں کام کیا ہے۔

احسن خان نے کہاکہناظرین ہمیں ایک ساتھ اسکرین پر پسند کرتے ہیں اور میں نے ڈرامہ سیریل ڈائن میں کام کرنے کیلئے  ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ڈائن کی کہانی

ڈرامہ سیریل ڈائن  کی کہانی ستم سہنے کی روداد نہیں بلکہ غضب ڈھاتی پیش قدمی ہے جو ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے ’جیو ٹی وی‘ سے نشر کیا جاتا ہے۔

ڈائن  کی کہانی فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر نے تحریر کی ہے جب کہ ڈرامے کی دلکش ہدایات سراج الحق نے دی ہیں۔

مزید خبریں :