21 مئی ، 2025
آم کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب آم دنیا بھر میں کاشت کیے جانے لگے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے آم کس ملک میں اور کتنی قیمت میں فروخت ہوتے ہیں؟ نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق میازاکی آم دنیا کا سب سے مہنگا آم ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے فی کلو ہے، 3 لاکھ روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہونے والے اس آم کو دنیا کا سب سے مہنگا آم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ان آموں کو ’ایگز آف سن شائن‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ ان آموں کی گہری رنگت کے باعث انہیں ’ ڈائنوسار کا انڈہ ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اس آم کی کاشت 2021 میں جاپان کے شہر میازاکی میں کی گئی تھی، یہ جامنی رنگ کا آم اپنی مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، یہ آم تھائی لینڈ، فلپائن اور بھارت میں بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔
دنیا کے مہنگے ترین آم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی میٹھا، رسیلا، ملائی کی طرح منہ میں گھل جانے والا اور خوشبودار ہوتا ہے، میازاکی آم میں ریشہ نہیں ہوتا اور کاٹنے پر اس کا گودا بہت ملائم ہوتا ہے ۔
میازاکی آم کی کاشت ایک محنت طلب اور نازک عمل ہے، آم کی کاشت انتہائی کنٹرول شدہ حالات میں کی جاتی ہے۔
میازاکی آموں کا وزن 350 گرام سے 550 گرام تک ہوتا ہے اور ان میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ چینی کی مقدار ہوتی ہے۔