Time 30 اگست ، 2024
کاروبار

دنیا کے کتنے ممالک میں پاکستانی آم ایکسپورٹ ہوا؟ تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

وزارت تجارت کے مطابق برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر رواں برس پاکستانی آم سے لطف اندوز ہوئے، پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کرکے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے۔

وزارت تجارت کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال کے دوران 13ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ایک کروڑ 32 لاکھ ڈالرکے آم برطانیہ اور 92 لاکھ امریکی ڈالرکے آم متحدی عرب امارات کو برآمد کیے گئے۔

وزارت تجارت نے مزید بتایاکہ افغانستان کو 22لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13لاکھ اور عمان کو 17لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے، جرمنی کو 19لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

مزید خبریں :