21 مئی ، 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی کو ہوگا اور سیریز کا دوسرا میچ 30 مئی کو جب کہ آخری میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی حکام کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔