Time 22 مئی ، 2025
دنیا

غزہ میں فلسطینی اب تک خوراک کے منتظر، کوئی امداد نہیں پہنچ سکی

غزہ میں فلسطینی اب تک خوراک کے منتظر، کوئی امداد نہیں پہنچ سکی
آٹا، بچوں کی خوراک اورطبی سازوسامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی ہے: اسرائیلی فوج/ فائل فو

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے پاس تاحال کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امداد کی تقسیم میں مشکلات کے باعث اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی سازوسامان لے جانے والے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کے ساتھ مل کرمنصوبہ تیار کیا ہے، امدادی سامان پر حماس کے قبضے کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ کو مکمل غیرمسلح کرنے کےٹرمپ کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں اور جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ بھی کیا تاہم حماس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی بھی ظاہر کر دی۔

مزید خبریں :