Time 23 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

جیو فلمز کی نئی پیشکش: فلم 'دیمک' عیدالاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہوگی

جیو فلمز کی نئی پیشکش: فلم دیمک  عیدالاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہوگی
فوٹو: جیو فلمز

کراچی: خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی ”جیو فلمز“ کی نئی پیشکش فلم ”دیمک“عید الاضحیٰ پر پیش کی جائے گی۔ 

اس فلم میں ثمینہ پیر زادہ، جاوید شیخ، فیصل قریشی، سونیا حسین اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔ 

فلم کی کہانی عائشہ مظفر کی تحریر ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن رافع راشدی نے دی ہے۔ 

فلم ”مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ“ کے تحت ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

فلم ”دیمک“ ایک ایسا تجربہ ثابت ہوگی جو شائقین کو خوف، تجسس اور خاندانی جذبات کے ایک نئے جہان میں لے جائے گی۔

یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ شامل ہیں۔


مزید خبریں :