23 مئی ، 2025
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی ہوئی ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ بات دنیا کے مشاہدےمیں آئی کہ دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پھر سے پیدا ہواہے اوریہ دونوں ملکوں کیلئے موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی ہوئی ، اچھی خبر یہ ہے کہ حریف جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔