23 مئی ، 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے آف دی گریڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت لیوی لگانا ضرورت تھی، لیوی مرحلہ وار لگے گی اور پہلے 5 فیصد پھر 10 فیصد اور 20 فیصد پر کیپ ہو جائے گی۔