Time 24 اپریل ، 2025
پاکستان

کیا بھارت پاکستان کا پانی فوری روک سکتا ہے؟ سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ نے بتادیا

کیا بھارت پاکستان کا پانی فوری روک سکتا ہے؟ سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ نے بتادیا
فوٹو: فائل

لاہور : سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ عملاً 4 سال سے رُکا ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیراز میمن نے کہا کہ بھارت ہم سے نہ ہی سالانہ میٹنگ کررہا ہے اور نہ ڈیٹا شئیرنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کے لیے بھارت کو بڑے ڈیم بنانے ہوں گے، پانی روکنے میں بھارت کو کئی سال درکار ہوں گے، پانی فوری روکنے کا تاثر درست نہیں۔

شیراز میمن نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کے خلاف ورلڈ بینک جاسکتا ہے، ورلڈ بینک سے پاکستان کو ریلیف مل جائے گا۔


مزید خبریں :