Time 23 مئی ، 2025
پاکستان

بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں

بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں: ذرائع. فوٹو فائل

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا عمران خان سے ہمارے لوگو ں کی ملاقات نہ کروائی گئی تو  آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :