Time 23 مئی ، 2025
دلچسپ و عجیب

بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
یہ ویڈیو ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بائیک پر سوار یہ دونوں میاں بیوی ہیں __فوٹو: اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چلتی موٹر سائیکل پر ایک بیوی اپنے  شوہر کو چپلوں سے مار رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے شہر لکھنؤ کی ہے جس میں ایک عورت کو موٹر سائیکل چلاتے اپنے شوہر پر چپلوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 یہ ویڈیو ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ بائیک پر سوار یہ دونوں میاں بیوی ہیں جب کہ ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا کی زینت بننے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور خاتون پیچھے بیٹھی ہوئی ہے، اچانک وہ غصے میں آ کر چپل سے اس کو مارنے لگتی ہے اور ساتھ میں اس پر چیختی بھی ہے۔ 

حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ مرد پورے وقت پرسکون رہا اور بائیک چلانے پر توجہ مرکوز رکھے رہا حتیٰ کہ اس نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور ایک صارف نے لکھا کہ یہ واقعہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے جب کہ ایک اور نے کہا بہت خطرناک، ایسے میں حادثہ ہو جانا عام بات ہے۔

مزید خبریں :