Time 23 مئی ، 2025
پاکستان

10 مئی کو قوم نے اتحاد سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا: وزیراعظم

10 مئی کو قوم نے اتحاد سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا: وزیراعظم
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد و اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ  اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا، وہ وقت دور نہیں جب محسن نقوی ایسے منصوبے ایک دن میں مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحا دو اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔


مزید خبریں :