Time 23 مئی ، 2025
پاکستان

ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشتگردوں کی پراکسی ہیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) اور ماہ رنگ بلوچ دہشتگردوں کی پراکسی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھاکہ جعفر ایکسپرس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں مانگنے ماہ رنگ بلوچ آئی، دہشتگردوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئیں، ماہ رنگ بلوچ کون ہوتی ہے لاشیں مانگنے والی؟

انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کا چہرہ دنیا کے سامنے آگیا، وہ دہشتگردوں کی پراکسی ہے، میڈیا دہشتگردوں کی پراکسی ماہ رنگ بلوچ کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بھی دہشتگردوں کی پراکسی ہے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ویسے ہی نمٹاجائے گا جیسے دہشتگردوں سے نمٹا جاتا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جب دہشتگرد مارے جاتے ہیں تو ان کے ڈی این اے اور شناخت کراتے ہیں ان میں سے آدھے تو مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :