Time 24 مئی ، 2025
کاروبار

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔

نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3 روپے 83 پیسے کا ٹیرف مانگا تھا، کے الیکٹرک کو بجلی ٹرانسمیشن پر 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود بجلی تقسیم و ترسیل بزنس پر ڈالر بیسڈ منافع کی اجازدت دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی ڈسٹری بیوشن پر ریٹرن آن ایکویٹی 14 فیصد دیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی ٹرانسمیشن پر ریٹرن آن ایکویٹی 12 فیصد دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی 7 سالہ ٹیرف درخواست کی سماعت کے دوران صارفین نے ڈالر بیسڈ منافع کی مخالفت کی تھی، صارفین کا مؤ قف تھا کہ کے الیکٹرک کوئی آئی پی پی نہیں۔

مزید خبریں :