24 مئی ، 2025
پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
ایڈیلیڈ میں ہونے والی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے ٹاپ سیڈ اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو شکست دی۔
ملائیشین پلیئر کے خلاف اشعب عرفان نے بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی پلیئرز کی جیت کا اسکور 11 ۔ 8، 12 ۔ 10 اور 11 ۔ 9 رہا۔
واضح رہے کہ ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز تھی۔