26 مئی ، 2025
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر، وزیرخزانہ محمداورنگ زیب، سیاسی اکابرین، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب کے دوران موجود تھے۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ معروف گلوکاروں نے ملی نغمے گائے جس سے شائقین کا جوش وخروش بڑھ گیا اور ہر طرف قومی پرچموں کی بہار آگئی۔
قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےفائنل کے دوران پاک بحریہ کےساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہارکیاگیا اور پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا گیا۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پاک بحریہ کی بھرپور تیاریوں کے باعث دشمن ہماری سمندری حدود پرحملہ کرنے کی جرات نہ کرسکا، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور 10 مئی کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔