Time 26 مئی ، 2025
پاکستان

موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا

موٹر وے پولیس نے 2 کمسن گمشدہ بھائیوں کو والدین کے حوالے کردیا
صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے: ترجمان موٹروے پولیس/ فوٹو موٹروے پولیس

لاہور: موٹر وے پولیس نے روشن بھیٹ کےقریب 2 گمشدہ سگے بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ  میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نےکوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدکےحوالےکردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :