پاکستان
13 مارچ ، 2013

کراچی: گاڑی پر فائرنگ، ڈائریکٹر اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹ جاں بحق

کراچی: گاڑی پر فائرنگ، ڈائریکٹر اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹ جاں بحق

کراچی … کراچی کے علاقے بنارس کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ سے ڈائریکٹر اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان جاں بحق ہوگئیں۔ نمائندہ جیو نیوز طلحہ ہاشمی کے مطابق ڈائریکٹر اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی بنارس پل سے گزر رہی تھیں کہ عبداللہ کالج کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پروین رحمان شدید زخمی ہوگئیں انہیں تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے پروین رحمان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید خبریں :