Time 26 مئی ، 2025
پاکستان

دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے ننھے عبداللہ کی سرجری کردی گئی

دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے ننھے عبداللہ کی سرجری کردی گئی
9 سال کےعبداللہ کی سرجری آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کی گئی: والد/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی:  آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں دل کی بیماری میں مبتلا اور بھارت سے بغیر علاج واپس آئے بہن بھائی میں سے 9 سالہ عبداللہ کی سرجری کردی گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو بچوں کے والد شاہد علی کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں 9 سال کے عبداللہ کی سرجری کی گئی جب کہ 7 سالہ منسا کی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔

بچوں کے والد کا بتانا ہے کہ  7 سالہ منسا کی  سرجری 6 ماہ بعد کی جائے گی۔

عبداللہ کا ایک بڑا آپریشن مکمل ہوگیا اور دوسری سرجری کچھ وقت بعد ہوگی۔ بچوں کے والد نے بتایاکہ ضرورت پڑی تو دونوں بچوں کی دوبارہ انجیوپلاسٹی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل، وفاقی وزیر صحت اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا  جس کے باعث علاج کیلئے جانے والے بہت سے لوگوں کو بغیر علاج کروائے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا ۔

ان افراد میں پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا  9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا  بھی  بغیر علاج وطن واپس آگئے تھے۔

مزید خبریں :