Time 27 مئی ، 2025
جرائم

مظفرگڑھ: سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ، انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا

مظفرگڑھ: سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا چھاپہ، انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا
فوٹو: فائل

نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑلیا۔ 

ترجمان نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار گروہ کے قبضے سے سیکڑوں کی تعداد میں بچوں کی ویڈیوز  برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے باقاعدہ گھر میں ایک اسٹوڈیو بھی بنا رکھا تھا اور عالمی سطح پر چائلڈ پورنو گرافی کی ٹریننگ بھی دیتے تھے،  ملزمان بچوں کی ویڈیوزبنا کرمختلف ویب سائٹس کوبیرون ملک فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ایک غیر ملکی باشندہ ہے، چھاپےکے دوران 6 بچوں کو بھی بازیاب کروایا گیا جن کو بلیک میل اور چند ایک کو پیسے دےکر پورن ویڈیوز بنوائی جاتی تھیں۔

بازیاب ہونے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالہ کردیا گیاہے،گرفتار ملزمان کا عدالت سے7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :