Time 28 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں

سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں
یہ ڈیوائس آپ کے انسان ہونے کا تعین کرے گی / فوٹو بشکریہ  Tools for Humanity

ایک چھوٹی دھاتی گیند جیسی چیز کی جانب گھورنے اور اس کی جانب سے آپ کی انسانیت کی تصدیق کا آئیڈیا کسی سائنس فکشن فلم کا بھیانک خیال محسوس ہوتا ہے۔

مگر اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کے خیال میں حقیقی زندگی میں ایسا کیا جانا ضروری ہے۔

درحقیت یہی ان کی ایک اور کمپنی Tools for Humanity's World system کی ایک نئی بائیومیٹرک ڈیوائس کا بنیادی خیال ہے۔

سام آلٹمین اس کمپنی کے شریک بانی ہیں اور اس کی جانب سے آنکھوں کو اسکین کرنے والے ایک پورٹ ایبل اسکینر Orb Mini کو متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس اسکینر سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

ویسے دیکھنے میں یہ اسکینر کسی مستقبل کے اسمارٹ فون کیمرے کی طرح نظر آتا ہے۔

یہ ڈیوائس آنکھوں کو اسکین کرکے آپ کی انسانیت کی تصدیق کرتا ہے اور ایک منفرد ورلڈ آئی ڈی تیار کرتا ہے۔

یہ بلاک چین میں اسٹور کیا جانے والے آئی ڈی ٹوکن ہے جو کہتا ہے کہ یہ فرد اصل انسان ہے اور آنکھوں کے اسکین نے یہ ثابت کیا۔

سام آلٹمین کی کمپنی کا یہ دعویٰ بنیادی طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ارتقا کے تناظر میں ایسا غلط بھی نہیں۔

اب اے آئی کی جانب سے کتابیں، ڈیپ فیک آڈیوز، ویڈیوز اور کافی کچھ تیار کیا جا رہا ہے اور یہ اسکینر درحقیقت انٹرنیٹ کی دنیا میں ثابت کرے گا کہ آپ حقیقی انسان ہیں، کوئی اے آئی ماڈل نہیں۔

کمپنی کی جانب سے ساڑھے 7 ہزار اسکینرز کو رواں سال کے آخر تک امریکا بھر میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

چونکہ یہ ایک گیند کی طرح ہے تو اسے کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق لوگوں کی آنکھوں کی تصاویر اور دیگر پرائیویسی فیچرز کا ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :