Geo News
Geo News

Time 29 مئی ، 2025
پاکستان

سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ کو حادثہ، 4 مسافر جاں بحق

سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ کو حادثہ، 4 مسافر جاں بحق
مسافرکوچ صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں/ فوٹو: سوشل میڈٰیا

نصیرآباد: سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ مسافرکوچ صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔