Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیدی

پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیدی
ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپین شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا/ فوٹو: جیو نیوز

کراچی: پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔

راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلا دیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔

ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس  چیمپئن شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔