Time 30 مئی ، 2025
دنیا

مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے: ٹرمپ کا اعلان

مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے: ٹرمپ کا اعلان
گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا ہے/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں آج پریس کانفرنس کروں گا اور مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا ہے  جس کی تصدیق  وائٹ ہاؤس اہلکاروں کی جانب سے کی گئی۔

تاہم اب اس حوالے سے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ اوول آفس میں آج پریس کانفرنس کروں گا اور مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی اپیل عدالت نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پربحال کردیے ہیں اورگزشتہ روز امریکی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا تھا جس پرٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کےخلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اپیل کورٹ میں دائر درخواست میں مؤ قف اپنایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا ، تجارت اور ٹیرف پر صدر کے اختیارات محدود کیے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔

مزید خبریں :