Time 30 مئی ، 2025
پاکستان

پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعدفیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط و مقبول ہوئے

پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعدفیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط و مقبول  ہوئے
معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکرے کے دوران شرکا کا اظہار خیال/ فائل فوٹو

پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔

معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکرے کے دوران  شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد جنرل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔

مذاکرے کا موضوع پاک بھارت عسکری تنازع اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے امکانات تھا۔

مذاکرے میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ کسی غیر جانبدار یا کسی تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ہی وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ 

 پاکستان میں جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے، اس سے قبل صدر جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل بنے تھے۔


مزید خبریں :