Time 30 مئی ، 2025
کاروبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا
پاکستان اور امریکا نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پرتفصیلی مذاکرات پراتفاق کیا: وزارت خزانہ— فوٹو:فائل

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے درمیان رابطہ ہوا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعےہوا جس میں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اور امریکا نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پرتفصیلی مذاکرات پراتفاق کیا اور دونوں ممالک نے مذاکرات کو جلدازجلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :