Time 31 مئی ، 2025
پاکستان

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے  جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


مزید خبریں :