Time 31 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بیٹی کی پیدائش کے بعد کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کس وجہ سے کم کیا؟

بیٹی کی پیدائش کے بعد کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کس وجہ سے کم کیا؟
کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک اپنی جم کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن بھی درج کیا/فوٹوسوشل میڈیا  

اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلو وزن کم کرنے کا راز کھول دیا۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی جم کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن بھی درج کیا جس میں اپنے weight lose journey سے پردہ اٹھایا۔

ویڈیو کے کیپشن میں کرن اشفاق نے لکھا کہ ’بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے 15 کلو گرام وزن اپنے جسم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کم کیا تاکہ اپنے بچوں کے پیچھے بھاگ سکوں‘۔

اداکارہ   نے  دیگر ماں بننے والی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ میں نے اپنا وزن اس لیے کم نہیں کیا کہ میں دوبارہ پہلے جیسی نظر آؤں بلکہ اس لیے کم کیا ہے تاکہ مضبوط بن کر اپنی معمولات زندگی اور اپنے پیاروں کے درمیان آسکوں‘۔

کرن اشفاق نے اپنی پوسٹ کے آخر میں  حوصلہ افزائی کرنے والے  اپنے فٹنس ٹرینر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے 2018 میں شادی کی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ’روحان‘ ہے تاہم 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی، گزشتہ برس اکتوبر میں کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


مزید خبریں :