31 مئی ، 2025
ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نےچوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی، چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، 1973 میں پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے اپنے نام کیا تھا۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصہ میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔