01 جون ، 2025
دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔
ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔
بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، بھارتیوں نے ایونٹ کا انتظام کرنے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔