Time 04 جون ، 2025
کھیل

پی سی بی کا 40 کھلاڑیوں پر مشتمل پول تیار رکھنے کا منصوبہ

پی سی بی کا 40 کھلاڑیوں پر مشتمل پول تیار رکھنے کا منصوبہ
پول میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کے 40 کھلاڑی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس پول سے ہی وائٹ اور ریڈ بال کی قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ تیار کی جائے گی: ذرائع__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کی مکمل جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا ایک پول تیار رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پول میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کے 40 کھلاڑی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس پول سے ہی وائٹ اور ریڈ بال کی قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایمرجنگ اور پاکستان شاہینز کے لیے اسی پول سے کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ جائزہ رپورٹ تیار کر رہے ہیں اور مکمل جائزہ رپورٹ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پول کے کھلاڑیوں پر کام کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے 22 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال کے مزید اور ریڈ بال کرکٹرز کو بھی جائزہ رپورٹ کے لیے بلایا جائے گا اور جائزہ رپورٹ کی روشنی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں پر کام کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس کا مقصد قومی ٹیموں کے لیے بیک اپ کھلاڑیوں کو ہر وقت تیار رکھنا ہے اور قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں کام ہو گا۔

مزید خبریں :