04 جون ، 2025
لاہور: پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا امکان ہے جب کہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ نہیں کیا جارہا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور ٹورازم پر خاص توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، اسی طرح ٹورازم کے بجٹ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کیا جارہا ہے اور ٹورازم کے بجٹ میں 35 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 اسپتال بنائے جائیں گے، نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا، پنجاب بھر میں سینیٹیشن اور صاف پانی کی اسکیمیں لائی جارہی ہیں۔