04 جون ، 2025
کراچی: منگھوپیر میں ٹینکر ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک اہلکار کو اغوا کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق منگھوپیرملک چانڈیو چوک کے قریب ٹینکر ڈرائیور نے ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار تلک راج کو اپنے ہمراہ اغوا کرکے لے جانے کی کوشش کی۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شورشرابے سے قریبی موجود پولیس موبائل نے ٹینکر کا تعاقب کرکے روک لیا اور اہلکار کو ملزمان کے قبضے سے چھڑا لیا۔
اسی دوران ٹینکرڈرائیور کے ہمراہ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پرحملہ کردیا، ڈنڈے، پتھراؤ اور مار پیٹ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق، یعقوب اوراویس کے ناموں سے کی گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔