Time 05 جون ، 2025
پاکستان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

بلوچستان کا موسم گرم رہنے کا امکان

بلوچستان میں موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے جبکہ کوئٹہ میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اورخشک رہےگا، بلوچستان کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب،موسیٰ خیل، بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں :