05 جون ، 2025
تھائی لینڈ میں جنگلی ہاتھی نے ایک اسٹور میں گھس کر کھانے پینے کی اشیاء پر دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال مشرق میں قائم کھاو ی نیشنل پارک سے ایک نر ہاتھی نکل کر سڑک پر آگیا۔
یہ جنگلی بھوکا ہاتھی سڑک کے قریب قائم ایک اسٹور میں جاگھسا جس نے کھانے پینے کی چیزوں پر حملہ کردیا اور مزے سے من پسند چیزیں کھاتا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران نیشنل پارک کے رضاکار ہاتھی کو بھگانے کی کوشش بھی کرتے رہے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔
ہاتھی نے دکان سے چاول، کیلے اور سینڈوچ سمیت دیگر چیزیں کھائیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہاتھی جاتے ہوئے بھی کھانے پینے کے کچھ پیکٹس اپنی سونڈ میں پکر کے ساتھ لے گیا۔
ہاتھی کے دکان میں داخل ہونے سے دکان کو نقصان بھی پہنچا جب کہ مٹی اور کیچڑے سے بھرے ہاتھی کی وجہ سے دکان کی چھت اور زمین بھی گندگی سے بھر گئی تاہم ہاتھی نے کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچایا۔
اس حوالے سے نیشنل پارک کے رضاکار نے مزید بتایا کہ وہ اس ہاتھی سے بخوبی واقف ہے، یہ نر ہاتھی اس سے قبل بھی لوگوں کے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء چوری کرچکا ہے۔