06 جون ، 2025
اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر بمباری کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج غزہ میں اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی اسپتال پر بمباری کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔
دوسری جانب حماس رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز رد نہیں کی تھیں،کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔