Time 06 جون ، 2025
پاکستان

کراچی میں آج صبح پھر زلزلہ، یکم جون سے اب تک 32 جھٹکے محسوس ہو چکے

کراچی میں آج صبح پھر زلزلہ، یکم جون سے اب تک 32 جھٹکے محسوس ہو چکے
 آج صبح پھر کراچی میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں صبح سویرے ایک بار  پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.7 اور زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ زلزلے کا دوسراجھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے قریب تھا۔

کراچی میں اب تک کتنے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں؟

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یکم جون سے اب تک زلزلےکے  32 جھٹکے رپورٹ ہوئے، یہ تمام زلزلے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بجکر 32 منٹ پر 1.5شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی 2 کلو میٹر سے 188کلو میٹر تک تھی، زلزلے کے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے، کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :