07 جون ، 2025
ترکیہ میں عید الضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق جمعہ کو عید کے پہلے روز اسپتال لائے گئے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 372 تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 1049 انقرہ، 753 استنبول اور 655 افراد کونیا میں جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران زخمی ہوئے۔
وزیرصحت نے شہریوں پر زور دیا کہ بے جا زخمی ہونے سے بچنے کے لیے پیشہ ور قصائیوں کی خدمات لی جائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔